عالم اسلام کے اتحاد و اتفاق سے ہی دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے‘حاجی نذیر احمد انصاری

بدھ 14 فروری 2018 14:59

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء)ہماری تمام پریشانیوں اور دکھوں کا مداوا اسلامی تعلیمات میں موجود ہے عالم اسلام کے اتحاد و اتفاق سے ہی دشمنان اسلام کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما حاجی نذیر احمد انصاری،جماعت اسلامی حلقہ پی پی 100کے امیر ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی اور جماعت اسلامی یوتھ ونگ حلقہ پی پی 100کے صدر حافظ اطہر عبید نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو چاہیے کہ آپس میں اتفاق واتحاد پیدا کریں اس کے بغیر یہود و نصاریٰ کا مقابلہ نا ممکن ہے مسلمانوں کی ذلت وپستی کا سبب دین سے دوری ہے جس کی وجہ سے مصا ئب و آلام اور پریشانیوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ سکون قلبی اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے اسلامی تعلیمات اور صحابہ اکرام کے نقش قدم پر چلنا انتہا ئی ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ اسلام امن وسلامتی کا مذہب ہے فرقہ واریت اور دہشت گردی کی ہر گز اجازت نہیں دیتا امت مسلمہ کا متحد ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔