سرگودھا کے نواحی علاقہ خضرآباد کے قریب حملہ آوروں نے موٹرسائیکل سوار کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

بدھ 14 فروری 2018 14:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) سرگودھا کے نواحی علاقہ خضرآباد کے قریب موٹرسائیکل سوار کو حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیااور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس تھانہ جھال چکیاں نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے ہوئے کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ سکھسر بار کی گوندل برادری کا ظفر موٹرسائیکل پر آ رہا تھا کہ موضع خضرآباد کے قریب مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گے۔زرائع کے مطابق مقتول برادری کی علاقہ میں ایک برادری سے دشمنی چلی آرہی ہے۔ پولیس نے مقتول کی نعش کو ہسپتال بجھوا کر پوسٹمارٹم کے بعد تفتیش شروع کو دی ہے۔

متعلقہ عنوان :