پاک ایران تجارتی حجم میں اضافہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا ‘میاں خرم الیاس

پاک ایران تجارتی حجم5ارب ڈالر سالانہ تک بڑھنے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل سے ملک میں توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا ‘سابق وائس چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

بدھ 14 فروری 2018 14:59

پاک ایران تجارتی حجم میں اضافہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) تاجر راہنما و سابق وائس چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی سرگرمیوں کا حجم 1ارب 50کروڑ ڈالر سالانہ تک پہنچ چکا ہے اور ایرانی قونصل جنرل کے مطابق ایران کی خواہش ہے کہ پاک ایران تجارتی حجم 5ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ جائے ،پاک ایران تجارتی حجم 5ارب ڈالرسالانہ تک بڑھنے سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اورایران کو ملکی برآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ میں کمی اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں خرم الیاس نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے پاکستان اس منصوبہ کی تکمیل کی را ہ میں حائل رکاوٹوں کا خاتمہ کرے کیونکہ ایران نے پاکستانی سرحد تک گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرلیا ہے جبکہ پاکستان کے حصہ کا کام باقی ہے انہوںنے کہا کہ ایرانی سرحد پاکستان کے ساتھ لگتی ہے اور ایران سے گیس حاصل کردہ انتہائی سستا منصوبہ ہے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل سے ملک میں توانائی بحران کا خاتمہ ہوگا اور صنعتوں کو اس کی ضرورت کے مطابق گیس کی فراہمی سے صنعتی شعبہ بھی ترقی کرے گا اس لیے گیس پائپ لائن منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے