ایشیائی تیل مارکیٹ میں خام تیل کی نرخوں میں معمولی کمی و بیشی

بدھ 14 فروری 2018 14:58

ایشیائی تیل مارکیٹ میں خام تیل کی نرخوں میں معمولی کمی و بیشی
سنگا پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) ایشیائی تیل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کی نرخوں میں معمولی کمی و بیشی نظر آئی جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی آنا ہے مجموعی طور خام تیل کی قیمت کو استحکام رہا۔

(جاری ہے)

سنگا پور مرکنٹائل ایکس چینج میں امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی اپریل کے لئے سپلائی 2 سینٹ کی کمی کے ساتھ59.17 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی کروڈ کی سپلائی 5 سینٹ کے اضافے کے ساتھ62.77 ڈالر فی بیرل طے پائی۔یاد رہے کہ رواں ماہ کی شروع میں برنٹ کے نرخ 70 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :