جنوبی کوریا، پیانگ چنگ ونٹر اولمپکس کے دوران شمالی کورین فنکاروں کی میزبانی کے لئے ریکارڈ2.86 بلین وون کا فنڈ منظور

بدھ 14 فروری 2018 14:58

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) جنوبی کوریا کی حکومت نے پیانگ چنگ ونٹر اولمپکس کے دوران سینکڑوں شمالی کورین فنکاروں کی میزبانی کے لئے ریکارڈ2.86 بلین وون(2.64 ملین ڈالر)کے فنڈ کی منظوری دیدی۔بدھ کو جنوبی کوریا کی وزارت الحاق میزبانی فنڈ ان 424 شمالی کوریا ئی شہریوں کے قیام و طعام سمیت دوسرے اخراجات کے لئے استعمال میں لایا جائے گا جو چئیرینگ سکواڈ،آرکسٹرا،تائیکونڈو پرفارمرز،صحافیوں اور دوسرے معاون افراد کی شکل میںپیانگ چنگ ونٹر اولمپکس کے لئے جنوبی کوریا آئیں گے ۔

وزارت نے کہاکہ تقریباً ایک بلین وون اولمپکس وینیوز میں شمالی کورین کی انٹرنس فیس اور 100 ملین وون ان کی ٹرانسپورٹیشن اکراجات پر خرچ ہوں گے۔جنوبی کوریا کے صدر مون جیا نے شمالی کورین ایتھلیٹس،سپورٹرز اور حکام کو بھی آنے کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کے ترجمان بیک تائی یون مطابق ونٹر اولمشکس کے لئے آنے والے شمالی کورین باشندوں کی اصل تعداد بعد میں حتمی ہو گی،انھوں نے بتایا کہ شمالی کورین لیڈر کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ ان افراد میں شامل ہوں گی جن کو جنوبی کوریا میں اعلی سطح کا پروٹوکول دیا جائے گا اور ان کی میزبانی کے لئے اخراجات الگ سے رکھے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے کہاکہ شمالی کوریا کے 22 ایتھلیٹس بھی آئیں گے۔ان میں سے زیادہ تر پرتعیش ہوٹلز میں قیام رکھیں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ میزبانی فنڈ 1991 میں تشکیل دیئے جانے والے انٹر کورین کارپوریشن فنڈ سے جاری ہو گا جو وزارت الحاق کا ادارہ ہے ،اس فنڈ کا رواں سال کا بجٹ 962.4 بلین وون ہے۔