امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ پندرہ ماہ کی کم ترین سطح پر ،جاپانی ین کے مقابلے مزید گر گئی

بدھ 14 فروری 2018 14:58

امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ پندرہ ماہ کی کم ترین سطح پر ،جاپانی ین کے ..
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) ایشیائی فوریکس میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ جاپانی ین کے مقابلے مزید گرتے ہوئے پندرہ ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے امریکی فیڈرل ریزرو بینک کی طرف سے شرح سود میں تبدیلی کے متوقع اعلان کی وجہ سے ڈالر کی خریداری سے ہاتھ روکنا ہے۔ٹوکیو ٹریڈ میں ڈالر کی شرح تبادلہ0.8 فیصد تک گرنے کے بعد نومبر 2016 کے بعد پہلی بار 106.960 ین پر آ گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو چھے بڑی کرنسیوں کی باسکٹ کہلانے والا ڈالر ڈٰ ایکس وائے انڈیکس0.3 فیصد کمی کے ساتھ 89.446 پر آ گیا۔یورو کی شرح تبادلہ 0.25 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.2383ڈالر تاہم ین کے مقابلے 0.6 فیصدگر کر 132.365یورو پر رہی۔سوئس فرانک کی قدر0.35 فیصد اضافہ کے ساتھ 0.9313 فی ڈالر رہی جبکہ برطانوی پائونڈ سٹرلنگ کی شرح تبادلہ 0.2 فیصد اضافہ کے ساتھ 1.3919ڈالر پر آگئی۔نیوزی لینڈ ڈالر 0.65 فیصد اضافہ کے ساتھ0.7320 ڈالر میں تبدیل ہوا،0.2 فیصد اضافہ کے ساتھ آسٹریلین ڈالر کی شرح تبادلہ0.7877 ڈالر رہی۔

متعلقہ عنوان :