جنوبی کوریا سرمائی اولمپکس، روسی کھلاڑی زمین پر گر پڑی

روسی ٹیم نے اس کھیل میں ناروے کی ٹیم کو شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کرلیا

بدھ 14 فروری 2018 14:58

پیانگ چن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) جنوبی کوریا میں جاری سرمائی اولمپکس میں کرلنگ مقابلے کے دوران روسی خاتون کھلاڑی زمین پر گر گئی۔مکس ڈبلز ایونٹ میں روس اور ناروے کی ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوا۔

(جاری ہے)

کھیل کے آخری مرحلے میں روسی کھلاڑی اینستاسیا بریزگالووا پیچھے موجود کرلنگ بال کو نہ دیکھ سکیں اور اس سے ٹکرا کر نیچے گر گئیں اس موقع پر ان کے ساتھی کھلاڑی نے فوراً انہیں سہارا دیا۔روسی ٹیم نے اس کھیل میں ناروے کی ٹیم کو شکست دے کر برونز میڈل اپنے نام کرلیا۔

متعلقہ عنوان :