جنوبی افریقی ٹی20 اسکواڈ میں تین نئے چہرے شامل

بھارت کیخلاف ٹی20 سیریز میں جین پال ڈومینی ٹیم کی قیادت کریں گے جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 18 فروری سے ہو گا

بدھ 14 فروری 2018 14:58

جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ہفتے بھارت کے خلاف شیڈول ٹی20 سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جہاں میں تین نئے چہروں کو جنوبی افریقی دستے کا حصہ بنایا گیا ۔بھارت کیخلاف ٹی20 سیریز میں جین پال ڈومینی ٹیم کی قیادت کریں گے، انہیں فاف ڈیوپلیسی کی جگہ یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے جو بھارت کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور ان دنوں بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز کے پیش نظر ہاشم آملا، ایڈن مرکرم اور عمران طاہر کو اسکواڈ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ تین نئے کھلاڑیوں ہینرچ کلاسن، جونیئر ڈالا اور کرسٹیان جونکر پہلی بار سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 18 فروری سے ہو گا۔اعلان کردہ ٹی ٹونٹی سکواڈ میں کپتان جین پال ڈومینی، فرحان بہاردین، جونیئر ڈالا، اے بی ڈی ویلیئرز، ریزا ہینڈرکس، کرسٹیان جونکر، ہینرچ کلاسن، ڈیوڈ ملر، کرس مورس، ڈین پیٹرسن، ایرون فنگیسو، اینڈائل فلکوایو، تبریز شمسی اور جان سمٹس پر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :