ماہرہ خان اورحمزہ علی عباسی پشاور زلمی کے سفیر مقرر

بدھ 14 فروری 2018 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم پشاور زلمی نے اپنا سفیر مقرر کردیا ہے۔دونوں اداکار اپنی ٹیم کی تشہیر اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے نظر آئیں گے۔دونوں اداکاروں کو برانڈ امبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان گزشتہ شب ٹیم کی کٹ اور آفیشل گانے کی تقریب رونمائی کے دوران کیا گیا، بعد ازاں ٹیم کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ان کی مقرری کا اعلان کیا گیا۔

پشاور زلمی کے ٹوئٹر ہینڈل سے ماہرہ خان کو برانڈ امبیسڈر مقرر کیے جانے کے اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ٹیم اداکارہ کو سفیر بننے پر مباکباد کہتی ہے۔حمزہ علی عباسی کو بھی سفیر مقرر کیے جانے پر ان کا خیرمقدم کیا گیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ماہرہ خان نے بھی پشاور زلمی کی جانب سے برانڈ امبیسڈر مقرر کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا، اور اپنی ایک تصویر کرکٹ ٹیم کی آفیشل کٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی۔ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے بھی دونوں اداکاروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔خیال رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہوگا، جبکہ زلمی ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، اس بار ایونٹ کا فائنل کراچی میں کھیلے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :