کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

بدھ 14 فروری 2018 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء)پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام کامن ویلتھ گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ویٹ لیفٹنگ ٹیم کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس میںجاری ہے، جس میںپانچ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں عبدالغفور (56 کلوگرام)،طلحہ طالب( 62 کلوگرام)،ابوسفیان(69 کلوگرام)، عثمان امجد راٹھور(94 کلوگرام)، محمد نوح دستگیر بٹ(105 کلوگرام) شامل ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوچز علی اسلم چوہدری اور محمد الیاس بٹ تربیت دے رہے ہیں۔