انٹرنیشنل فٹ سال کپ پرسوں شروع ہوگا

بدھ 14 فروری 2018 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء)پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل فٹ سال کپ جمعہ سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم ، اسلام آباد میںشروع ہوگا، پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے صدر حاجی طارق محمود نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں اور ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن پاکستان وائٹس اور گرین، برازیل، ترکی، نیپال اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں،نیپال کی ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے جبکہ باقی ٹیم جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گی۔