تین ملکی ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ پرسوں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا

بدھ 14 فروری 2018 14:55

آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء)تین ملکی ٹی 20 سیریز کا پانچواں ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ جمعہ کو آکلینڈ میں کھیلا جائیگا جس میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ سیریز میں نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق چھٹا اور آخری میچ 18 فروری کو نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا پہلے تین میچز جیت کر فائنل میں جگہ بنا چکی ہے۔ فیصلہ کن معرکہ 21 فروری کو آکلینڈ میں ہو گا۔واضح رہے کہ کل سیریز کے پانچویں میچ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آکلینڈ میں آمنے سامنے ہوں گی۔