احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف جائیداد ضبطگی کی درخواست مسترد کر دی

اسحاق ڈار کو جائیداد فروخت کرنے سے روک دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 فروری 2018 14:25

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف جائیداد ضبطگی کی درخواست مسترد کر ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 14فروری 2018ء)احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے 7 فروری کو دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے تمام اعتراضات مسترد کر دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسحاق ڈار کی جائیداد ضبطگی کے خلاف دائر درخواست احتساب عدالت نے مسترد کر دی ہے۔

عدالت نے اسحاق ڈار کی جائداد ضبطی کے چئیرمین کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔

(جاری ہے)

لیکن اسحاق ڈار نے احتساب عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔جائیداد ضبطگی کا یہ فیصلہ تھا کہ جائداد فروخت نہ کی جائے۔اور عدالت کا وہ فیصلہ محفوظ رہے گا کہ جائداد فروخت نہ کی جائے۔ جس کے بعد چئیرمین نیب کے اسحاق ڈار کے اثاثے مجمند کرنے کے فیصلے کی توثیق بر قرار رہے گی۔جب کہ احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ جائیداد پر قبضہ نہیں کیا ۔اثاثے منجمند ہی رہیں گے۔ اس کیس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے 7فر وری کو دلائل مکمل ہونے پر محفوظ کیا تھا۔فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے اسحاق ڈار کو جائیداد فروخت کرنے سے روک دیا ہے۔