زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے وکیل کا کیس سے دستبرداری کا اعلان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 14 فروری 2018 14:21

زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے وکیل کا کیس سے دستبرداری کا اعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 فروری۔2018ء) کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں قید زینب قتل کیس میں نامزد ملزم عمران کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ واپس لیتے ہوئے کیس سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ عمران کے اقرار جرم کے بعد ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ ایسے سفاک ملزم کا کیس لڑوں۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کو سرکاری وکیل مہیا کردیا اور اب محمد سلطان ملزم عمران کی وکالت کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سماعت کے پہلے روز فرد جرم عائد ہونے پر ملزم عمران نے اقرار جرم کرلیا تھا تاہم عدالت نے ملزم کے اعترافی بیان کے بعد بھی ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا تھا۔کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج سجاد احمد زینب قتل کیس کی سماعت کر رہے ہیں اور کیس کی سماعت کے دوران گزشتہ روز 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گیے۔آج کیس میں شہادتوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا جس کے بعد مجموعی طور پر اب تک 36 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جا چکے ہیں جن میں زینب کے چچا اور 5 سال کا بھائی بھی شامل ہے۔عدالتی ذرائع کے مطابق کل ملزم عمران کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :