100روپے کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی

بدھ 14 فروری 2018 14:55

100روپے کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہوگی
فیصل آباد۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کئے جانیوالے 100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی کل 15 فروری بروز جمعرات کو منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ انعامی بانڈکا پہلا انعام 7لاکھ روپے کاایک ، دوسرا انعام 2لاکھ روپے مالیت کے تین اور تیسرا انعام ایک ہزارروپے مالیت کے 1199 انعامات ہوں گے۔

انہوںنے بتایاکہ یہ رواں سال کی پانچویں قرعہ اندازی ہو گی۔ انہوںنے بتایاکہ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب 15 فروری کی صبح سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میں منعقد ہو گی جس میں شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کاچنائو کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔