سویا بین کی منظور شدہ اقسام کا بہتر روئیدگی والابیج استعمال کرنے کی ہدایت
بدھ 14 فروری 2018 14:38
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ سویا بین کی کاشت خریف ڈرل یا پور سے کرتے ہوئے قطاروں کا درمیانی فاصلہ ڈیڑھ سے دو فٹ اور بیج 1 سے 2 انچ گہرائی پر کاشت کیاجائے نیز کاشت سے پہلے بیج کو پھپھوند کش/ کرم کش زہر لگانا بھی ضروری ہے تا کہ فصل نقصان دہ حشرات اور بیماریوں سے محفوط رہے۔
انہوںنے کہاکہ کاشتکار سویا بین کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے بیج کو جراثیمی ٹیکہ ضرور لگائیں تاکہ فضائی نائٹروجن جذب کرنے والے جراثیم( بیکٹیریا) مؤثر طور پر پودوں کی جڑوں پر گانٹھیں بنا کر ہوا سے نائٹروجن ثبت کر کے پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کا موجب بن سکیں۔انہوںنے کہاکہ جراثیمی ٹیکہ کیلئے آدھے سی1 کلوگرام شکر یا گڑ کا گاڑھا شربت ایک ایکڑ کے لیے درکار بیج (40 تا45 کلوگرا م) میں اچھی طرح ملائیںاور اس کے بعد 600 گرام ٹیکہ بیج کے اوپر چھڑک کر اس طرح ملائیں کہ ٹیکہ بیج پر یکساں لگ جائے ۔علاو ہ ازیں یہ عمل سایہ دار جگہ پر مکمل کیاجائے ۔انہوںنے کہا کہ سویا بین پھلی دار اجناس مثلاًً مونگ، ماش ، لوبیا، برسیم، گوارہ کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ سویابین کی جڑوں پر لگے منکوں پر نائٹروجن جمع کرنے والے جرثومے ہوتے ہیں جو تقریبا60 کلو گرام فی ہیکٹر نائٹروجن جمع کرتے ہیںجس سے زمین کی زرخیزی میں خاطر خواہ اضافہ ہوتا ہے اور آئندہ کاشت ہونے والی فصل کو بھی اس زرخیزی کا فائدہ پہنچتا ہے اس لیے سویا بین کو باغات کے درمیان بھی کاشت کیا جا سکتا ہے تاکہ باغات کو سویابین سے حاصل ہونے والی زرخیزی سے فائدہ ہو سکے۔مزید زراعت کی خبریں
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
-
امرود کے باغبانوں کو نئے پودے لگانے کا عمل 15اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
-
کاشتکارکماد کی بہتر پیداوارکے لیے بروقت گوڈی یقینی بنائیں،ماہرین زراعت
-
یوریا اورڈی اے پی کی کھپت میں فروری کے دوران اضافہ
-
سرکاری قیمت پر یوریا کی دستیابی کو یقینی بنانے اورحکومت سپورٹ کرنے کیلئے کانفرنس کاانعقاد
-
سرکاری قیمت پر یوریا کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے حکومت کی کوششوں کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے اینگرو فرٹیلائزرز زکا ڈیلرزنفرنس کاانعقاد
-
کاشتکارکماد کی مہلک بیماریوں سے بچاؤ کےلئے صرف منظور شدہ اور ترقی دادہ اقسام ہی کاشت کریں، ماہر ین کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.