بھینس کالونی میں کسان گھی ملز کے قریب گودام پر تعینات گارڈگولی لگنے سے ہلاک

بدھ 14 فروری 2018 14:38

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) کراچی کے سکھن تھانے کی حدودبھینس کالونی میں کسان گھی ملز کے قریب گودام پر تعینات پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ 40 سالہ سرفرازولدحنیف گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

سرفراز کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے،پولیس کے مطابق سرفراز اتفاقیہ طور پر اپنی ہی رائفل چل جانے کے نتیجے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہواہے،پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :