منگھوپیر میں نامعلوم ملزمان نے چھریوں کے وار سے میاں بیوی کوقتل کردیا

بدھ 14 فروری 2018 14:38

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) منگھوپیر میں نامعلوم ملزمان نے چھریوں کے وار سے میاں بیوی کوقتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے رانگی واڑہ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر روزی خان اوراس کی بیوی زینب کوچھری کے وارسے شدید زخمی کردیا اورفرار ہوگئے،پولیس کے مطابق زخمی روزی خان نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا جبکہ زینب بھی دوران علاج چل بسی،مقتولین نے ایک سال قبل شادی کی تھی اورانکاتعلق بلوچستان کے مری قبیلے سے تھا،پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں کوغیرت کے نام پرقتل کیا گیا ہے،پولیس نے گھر سے آلہ قتل قبضے میں لے کرتفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :