دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 67 ہزار سے زیادہ لوگوں نے جام شہادت نوش کیا،

120 ارب ڈالرکا نقصان ہوا، وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ

بدھ 14 فروری 2018 14:37

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 67 ہزار سے زیادہ لوگوں نے جام شہادت نوش کیا،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 120 ارب ڈالرکا نقصان ہوا ، امریکا پاکستان پر دبائو بڑھانے کے لئے اسی طرح کے بیانات دے رہا ہے، ہمیں سب سے زیادہ اپنے مفادات کو سمجھنا ہو گا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کئی آپریشن جن میں آپریشن ضرب عضب کے بعد آپریشن رد الفساد جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ان آپریشن سے ملک میں دہشت گردوں کی جڑیں کاٹ دی گئی ہیں۔ دہشت گردی کا خاتمہ ہوا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اب تک 120ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے امریکا کے الزامات بے بنیاد ہیں ان میں حقیقت نہیں جبکہ امریکا پاکستان پر پریشر بڑھانے کے لئے اس طرح کے بیانات دے رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 67 ہزار سے زیادہ لوگوں نے جام شہادت نوش کیا جس میں سکیورٹی فورسز کے جوان بھی شامل ہیں۔ ہمیں ایسے نازک موقع پر اپنے مفادات کو سمجھنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :