ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی کراچی سمیت ملک بھر میں نادرا شناختی کارڈز کے حوالے سے پیشرفت پر رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت

بدھ 14 فروری 2018 14:37

ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی کراچی سمیت ملک بھر میں نادرا شناختی کارڈز ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے حکومت کو ہدایت کی ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں نادرا شناختی کارڈز کے حوالے سے پیشرفت پر رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ایس اے اقبال قادری نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ ان کے حلقے کورنگی ٹائون میں لوگوں کو شناختی کارڈز کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس پر ڈپٹی سپیکر نے وفاقی وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کو ہدایت کی کہ وزارت داخلہ کو یہ ہدایت کی جائے کہ 2018ء کے الیکشن سر پر ہیں، لوگوں کے شناختی کارڈز کا مسئلہ فی الفور حل کیا جائے اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی جائے۔