سی پیک سے آمدنی میں بلوچستان کا حصہ بہت کم کرنے کی اطلاعات کا نوٹس لیا جائے، سید عیسیٰ نوری

بدھ 14 فروری 2018 14:37

سی پیک سے آمدنی میں بلوچستان کا حصہ بہت کم کرنے کی اطلاعات کا نوٹس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) بلوچستان سے رکن قومی اسمبلی سید عیسیٰ نوری نے کہا ہے کہ سی پیک کا اصل منبع بلوچستان ہے، سی پیک سے حاصل آمدنی میں ہمارے صوبے کا حصہ بہت کم کرنے کی اطلاعات ہیں، اس کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر سید عیسیٰ نوری نے کہا کہ پاکستان ایک جسم ہے اور مختلف حصے اس جسم کی اکائیاں ہیں، بلوچستان کی ہم بات کرتے ہیں اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم تعصب کی بات کرتے ہیں، ہم اپنے اپنے صوبوں کے وفادار ہیں، جس مطلب پاکستان کی وفاداری ہے، سی پیک منصوبہ کا اصل منبع بلوچستان ہے، اس کی آمدنی سے بلوچستان کا حصہ بہت کم رکھنے کی اطلاعات ہیں۔ اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :