تافتان بارڈر کی بندش کا نوٹس لیا جائے، انجینئر عثمان بادینی

بدھ 14 فروری 2018 14:37

تافتان بارڈر کی بندش کا نوٹس لیا جائے، انجینئر عثمان بادینی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) رکن قومی اسمبلی انجینئر عثمان بادینی نے کہا ہے کہ تافتان بارڈر پر تجارت گزشتہ ایک ماہ سے بند ہے جس سے ساڑھے پانچ ہزار افراد بے روزگار ہیں، اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انجینئر عثمان بادینی نے این اے 260 میرے حلقے کے ساتھ ایران کا بارڈر ملتا ہے، جہاں سے ایران کے ساتھ تجارت ہوتی ہے،گزشتہ ایک ماہ سے کلکٹر کسٹم نے پابندی عائد کر رکھی ہے، جس سے ساڑھے پانچ ہزار افراد بے روزگار ہیں۔