نچلی سطح پر عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے نیشنل فنانس ایوارڈ کی طرح صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ جاری کیا جائے، عبدالرشید گوڈیل

بدھ 14 فروری 2018 14:37

نچلی سطح پر عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے نیشنل فنانس ایوارڈ کی طرح ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل نے مطالبہ کیا ہے کہ نچلی سطح پر عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے نیشنل فنانس ایوارڈ کی طرح صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ جاری کیا جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر عبدالرشید گوڈیل نے کہا کہ کراچی میں 2013ء سے اب تک میرے حلقے میں ترقیاتی کام نہیں کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں، نیشنل فنانس ایوارڈ کی طرح صوبائی فنانس کمیشن ایوارڈ ہونے چاہیے تاکہ نچلی سطح پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت مسائل حل کئے جائیں۔