میدانی علاقوں میں بہاریہ مکئی کی کاشت آخرفروری تک مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 14 فروری 2018 14:36

فیصل آباد۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)کاشتکاروں کو بہاریہ مکئی کی میدانی علاقوں میں کاشت فروری کے آخر اور راولپنڈی ڈویژن میں 20مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ کاشتکار زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کاشت کریں۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ بہاریہ مکئی کی کاشت کیلئے قطاروں کا درمیانی فاصلہ سو ادو سے اڑھائی فٹ تک ہونا چاہیے اور ڈرل سے کاشت کی صورت میں شرح بیج 12 سے 15کلوگرام جبکہ وٹوں پر کاشت کی صورت میں 8 سے 10کلوگرام فی ایکڑ ہونی چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ کاشتکار زمین کی ذرخیزی کے مطابق ڈی اے پی ، امونیم نائٹریٹ ، پوٹاشیم سلفیٹ بھی ڈالنے کیلئے اقدامات کریں ۔انہوںنے کہاکہ بارانی علاقوں اور آبپاش علاقوں میں زمین کی ساخت کے مطابق کاشتکار ماہرین زراعت کی مشاورت سے کھادیں ڈالنے کا عمل مکمل کرسکتے ہیں۔