موسم گرما کی سبز یاں 20 سی35 ڈگری درجہ حرارت میں بہترین نشو ونما پاتی ہیں،زرعی ماہرین

بدھ 14 فروری 2018 14:36

فیصل آباد۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) کاشتکار موسم گرماکی سبزیوں کریلے ، گھیاکدو، چپن کدو، کالی توری ، بھنڈی توری ،بینگن ، ٹماٹر ، سبز مرچ ، شملہ مرچ، تر ، کھیرے وغیرہ کی فروری و مارچ میں کاشت کیلئے اچھے نکاس اور نامیاتی مادے والی ذرخیز میرازمینوں کا انتخاب کریں تاکہ انہیں اچھی فصل حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ موسم گرما کی سبزیوں کی 20 سی35 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے دوران بہترین نشو ونما ہوتی ہے تاہم اس سے زیادہ یا کم درجہ حرارت سبزیوں کی فصل کو متاثر کرسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار سبزیوں کی کاشت سے چند روز قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد بکھیر کر زمین میں ملا دیں تاکہ و زمین کا حصہ بن جائے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار 80 فیصد اگائو کی شرح کاحامل کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے والا بیج استعمال کریں۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی مشاورت سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :