سبزیوں کو موسمی بیماریوں سے بچانے کیلئے تدارکی اقدامات کی ہدایت

بدھ 14 فروری 2018 14:36

فیصل آباد۔14 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروںکو مختلف سبزیوںکو موسمی بیماریوں سے بچانے کیلئے فوری تدارکی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث اکھیڑ اکی بیماری کھیرے، گھیا کدو، چین کدو، حلوہ کدو، گھیاتوری، کریلے کی فصل پر، روئیں دار پھپھوند کی بیماری کھیرے، گھیا کدو، چین کدو، حلوہ کدو، گھیاتوری، کریلے، خربوزہ، تربوزکی فصل پر، سفوفی پھپھوند کی بیماری کھیرے، گھیا کدو، چین کدو، حلوہ کدو، گھیاتوری، کریلے،خربوزہ، تربوز،مرجھائو کی بیماری ٹماٹر،اگیتے جھلسائوکی بیماری ٹماٹر،شملہ مرچ،سبز مرچ،خربوزہ، تر بوز، کھیرے ، پچھیتے جھلسائو کی بیماری ٹماٹر، وائرسی بیماریاںٹماٹر،شملہ مرچ،سبز مرچ،خربوزہ،کھیرے، کدو، بلاسم اینڈراٹ کی بیماری ٹماٹر،شملہ مرچ، سبز مرچ، تنے اور جڑکے گلائوکی بیماری مرچ ،سبزوشملہ پر حملہ آورہو کر فصلات کو تباہ کرسکتی ہے لہٰذاجونہی کسی بیماری کے فصلوںپر حملے کی علامات ظاہر ہوں کاشتکار فوری طور پرماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے ان پرمناسب زہروں کا سپرے یقینی بنائیںتاکہ فصلات کونقصان سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار ایسی اقسام کا منظور شدہ و صحت مندبیج استعمال کریں جس میں زیادہ قوت مدافعت موجود ہو اور وہ درجہ حرارت میں کمی و بیشی کو بھی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار مزیدرہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے مقامی عملہ توسیع سے بھی فوری رابطہ کرسکتے ہیں۔