مٹر کی فصل متعد ل آ ب و ہوا کو پسند کر تی ہے ، ز رعی ما ہر ین

بدھ 14 فروری 2018 14:36

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) مٹر کی فصل معتد ل آ ب و ہوا کو پسند کر تی ہے ا س کے پو د ے کو ر ے کے اثرا ت کو کا فی حدتک بر د اشت کر لیتے ہیں لیکن پھول اور چھوٹی پھلیوں کو کو ر ے سے نقصا ن کا خطر ہ ہو تا ہے۔

(جاری ہے)

زرعی ماہرین کے مطابق مٹر کی کا شت کیلئے ز ر خیز میرا ز مین جس میں پا نی کے نکاس کا خاطر خوا ہ انتظا م ہو ں مو زو ں ر ہتی ہے، ز مین میں نا میاتی ما د ہ کی مقد ا ر میں منا سب ا ضافہ کیلئے فصل کا شت کر نے سے کم از کم ا یک ماہ قبل 10تا 12ٹن فی ایکڑ کے حسا ب سے گو بر کی کھا د ڈا ل کر ا یک مر تبہ مٹی پلٹنے وا لا ہل چلا ئیں کھیت کو ہمو ا رکر کے کیاریو ں میں تقسیم کریں ، وتر آ نے پر 2سے 3مر تبہ ہل اور سہا گا چلا کر ز مین کو ا چھی طرح نر م او ربھربھرا کر لیں ،مٹر کی ا گیتی اقسا م کو 75سینٹی میٹر چوڑ ی پٹر یو ں کے دو نو ں جا نب کا شت کریں ،کا شت کر نے کیلئے ہاتھ کیرا کر یں، ہر بیج کو پا نچ سینٹی میٹر کے فاصلہ پر 2سے 3سینٹی میٹر گہرا لگا د یں پچھیتی اقسا م کی کا شت کیلئے پٹر یو ں کی چو ڑا ئی ایک تا ڈیڑ ھ میٹر جبکہ پودوں کا د ر میا نی فاصلہ 8تا 10سینٹی میٹر رکھیں اور بو ائی کے وقت چا ر بو ر ی سنگل سپر فا سیفیٹ ایک بو ری امو نیم نا ئٹر یٹ ا یک بو ری پو ٹا شیم سلفیٹ فی ایکڑ استعما ل کریں۔