کپا س کی آخر ی چنا ئی کے بعد نقصا ن رساں کیڑوں کا تدار ک اشد ضرور ی ہے، زرعی ما ہر ین

بدھ 14 فروری 2018 14:26

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) ز رعی ما ہر ین نے کہا ہے کہ کپا س کی آخر ی چنا ئی کے بعد کیڑوں کا تدا ر ک اشد ضروری ہے کیو نکہ کپا س کے کیڑے فصل کے بعد کسی نہ کسی صورت دوسر ی متبا د ل میزبا ن فصلوں جڑ ی بو ٹیوں اور پودوں وغیر ہ پر اپنی نسل کو قائم رکھتے ہیں یہ کیڑے کپا س کی فصل کی باقیا ت اورفصل کے بعدخالی کھیتوں میں مو جو د رہتے ہیں ٴْجو سرد یوں کے بعد موسم بہارمیں سازگارماحول ملنے پر نسل کشی کرکے آئندہ فصل پر حملہ آورہوتے ہیں کپا س کی آخری چنا ئی کے بعد ا ن زرساں کیڑوں کے خلاف عملی تدا بیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے تا کہ آ ئند ہ فصل پر ان کے حملہ کی شدت کو روکا جاسکے۔