وزیر داخلہ احسن اقبال کے ساتھ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن کی ملاقات، پاکستان کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے، انسداد دہشت گردی کی کوششوںکو سراہا
بدھ 14 فروری 2018 14:26
(جاری ہے)
برطانوی وزیر خارجہ نے بھی اعتراف کیاکہ پاکستان نے بھرپور اقتصادی ترقی کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ چین پاکستان اقتصادی راہدری میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور اس سے پیدا ہوانے والے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہے گا۔
انہوں نے خطے میں بالخصوص اور دنیا میں بالعموم امن کے قیام کے لئے پاکستان کی انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو سراہا۔ بورس جانسن نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کی بہت قدر کرتا ہے اور وہ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ وزیر داخلہ نے برطانیہ کی تارکین وطن سے متعلق نائب وزیر کیرولین نوکس سے بھی ملاقات کی اور ان کے سامنے خاص طور پر پاکستانی طلباء اور کاروباری شخصیات کو برطانیہ کے ویزے کے حصول سے متعلق مشکلات سے آگاہ کیا۔ برطانوی وزیر نے اس معاملہ کاجائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے لوگوں اور کاروباری شخصیات کے درمیان رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیر داخلہ نے برطانیہ کے وزیر خزانہ جان گلن سے بھی ملاقات کی اور معیشت اور مالیاتی شعبے میں دو طرفہ تعاون کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔ قبل ازیں وزیر داخلہ نے لندن میں انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز میں مستقبل کے لئے پاکستان کے تصور کے موضوع پر خطاب کیا۔ تقریب میں ممتاز تھنک ٹینکس، پالیسی سازوں ، سیاسی تجزی کاروں اور سفارتی اہلکاروں نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں پاکستان میں اقتصادی اور سکیورٹی صورتحال میں بہتری اور خطے کی صورتحال پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ وزیرداخلہ نے پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا اور لندن میں قائم بین الاقوامی میڈیا اداروںکو انٹرویوز بھی دیئے ۔ اپنے دو روزہ دورے کے دوران انہوں نے برطانوی قیادت ، پاکستانی برادری، تھنک ٹینکس، برطانوی پارلیمنٹ کے پاکستانی نژاد ارکان اور میڈیا کے نمائندوں سے مفید ملاقاتیں کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.