ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹے کے شوہر پرنس ہینریک انتقال کر گئے

بدھ 14 فروری 2018 14:26

کوپن ہیگن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹے دوئم کے شوہر پرنس ہینریک 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ان کے انتقال کا اعلان کوپن ہیگن میں شاہی محل کی طرف سے کیا گیا۔ پیدائشی طور پر فرانس سے تعلق رکھنے والے پرنس ہینریک ڈمینشیا کے مریض تھے، جنہیں گزشتہ ماہ پھیپھڑوں میں انفیکشن کے باعث ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا۔ ان کا انتقال منگل کی رات گئے ہوا۔