فیصد اطالویافراد کو کم عمری میں جنسی استحصال کا سامنا

بدھ 14 فروری 2018 14:26

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) اٹلی میں مجموعی طور پر تقریباً 5 فیصد باشندوں کو کم عمری میں جنسی استحصال کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

روم میں ملکی شماریاتی ادارے آئی اسٹًیٹ کے جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ جنسی استحصال یا بدسلوکی کا نشانہ بننے والے ایسے افراد کی اکثریت اجنبیوں کے ہاتھوں اس طرح کے رویوں کا نشانہ بنی۔ 15فیصد خواتین اور 8 فیصد مردوں نے بتایا کہ ان سے ایسے سلوک کے مرتکب افراد ان کے رشتے دار تھے۔ متاثرہ شہریوں میں خواتین کی تعداد تقریبا16 لاکھ اور مردوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب تھی۔