کانگو میں نسلی فسادات، خوف کے باعث نقل مکانی جاری

بدھ 14 فروری 2018 14:26

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) شمال مشرقی کانگو میں نسلی فسادات کے باعث عام شہریوں کی طرف سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کم از کم 22 ہزار افراد اپنا ملک چھوڑ کر یوگینڈا ہجرت کر گئے۔ ایک بیان کے مطابق ایک ماہ کے عرصے میں وہاں تیس سے زائد افراد مارے بھی گئے۔ یو این ایچ سی آر کے بقول کانگو کے یہ شہری افریقہ کی ساتویں بڑی جھیل ’کیوو‘ پار کر کے یوگنڈا پہنچ رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اکثر کشتیوں پر گنجائش سے کہیں زیادہ افراد سوار ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :