روسی مسافر بردار طیارے کے حادثے کی ابتدائی وجوہات سامنے آگئیں

بدھ 14 فروری 2018 14:26

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) ایک روسی مسافر بردار طیارے کی حالیہ تباہی کی ابتدائی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارے کی تباہی کی وجہ فضائی رفتار کو ناپنے والے آلات کا منجمد ہونا بنا۔

(جاری ہے)

طیارے کے بلیک باکس سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق ان آلات کے ہیٹر چلائے نہیں گئے تھے اور جیسے ہی طیارہ فضا میں بلند ہوا، تینوں ’ایئر سپیڈ انڈیکیٹرز بند ہو گئے تھے جس کی وجہ سے پائلٹس تک غلط اعداد و شمار پہنچے۔ اس سلسلے میں حتمی رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔ گزشتہ اتوار کے روز اس حادثے میں اس جہاز میں سوار 71 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔