جرمنی میں سفر کی مفت سہولیات کی فراہمی کی تجویز

بدھ 14 فروری 2018 14:18

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) جرمن حکومت چند مخصوص شہروں میں سفر کی مفت سہولیات مہیا کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر ماحولیات بابرا ہینڈرکس کی جانب سے یورپی کمیشن کے ادارہ برائے تحفظ ماحول کو لکھے جانے والے ایک خط میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ سہولت ایسے شہروں کے باشندوں کو فراہم کی جائے گی، جہاں فضائی آلودگی کی سطح بہت زیادہ ہے۔ ہوا کے ناقص معیار کی وجہ سے یورپی یونین کئی بار جرمن حکومت کو جرمانہ کر چکی ہے۔ اس تجویز میں ابتدائی طور پر جن پانچ شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :