نیو یارک میں بم دھماکے کے مجرم کو عمر قید

بدھ 14 فروری 2018 14:18

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) امریکی شہر نیو یارک کے علاقے چیلسی میں بم دھماکے کے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق مقا می عدالت کے جج نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ 30 سالہ مجرم کا شمار انتہائی خطرناک مجرموں میں ہوتا ہے۔ گزشتہ برس اکتوبر میں اس امریکی شہری کا جرم ثابت ہو گیا تھا۔ سماعت کے دوران رحیمی نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ امریکی ادارے ایف بی آئی کے رویے کی وجہ سے شدت پسندی کی طرف مائل ہوا تھا۔17 ستمبر 2016ء کے روز رحیمی کے بنائے ہوئے پریشر ککر بم کے دھماکے میں 30افراد زخمی ہوئے تھے۔