جرمن وزیر خارجہ کا ترکی سے ڈینیز یوچیل صحافی کی رہائی کا مطالبہ

بدھ 14 فروری 2018 14:18

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) ترکی میں ترک نژاد جرمن صحافی کی گرفتاری کا ایک سال پورا ہونے پر جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے ترک حکومت سے ایک بار پھر اس کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق گابریئل نے کہا کہ یٴْوچیل کا ترکی میں ابھی تک حراست میں رکھنا پہلے کی طرح اب بھی ترک جرمن تعلقات میں بہتری کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جرمن حکومت ابھی تک اس کوشش میں ہے کہ ترکی میں یٴْوچیل کے خلاف مقدمے کی منصفانہ سماعت قانون کے مطابق لیکن جلد از جلد ہونا چاہیے۔ یٴْوچیل ترکی میں تعینات ایک جرمن جریدے کے لیے کام کرنے والے صحافی ہیں جنہیں ترک حکام نے 2016ء کی ناکام فوجی بغاوت اور بعد میں کردوں کے خلاف سکیورٹی آپریشن سے متعلق ان کے ایک مضمون کے باعث مبینہ اشتعال انگیزی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :