نیویارک کے علاقے چیلسی میں بم دھماکے کے مجرم کو عمر قید

بدھ 14 فروری 2018 14:18

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) امریکی شہر چیلسی میں بم دھماکے کے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ امریکی کبررساں ادارے کے مطابق نیو یارک میں قائم عدالت کے جج کے مطابق تیس سالہ احمد خان رحیمی کا شمار انتہائی خطرناک مجرموں میں ہوتا ہے اور ہوتا رہے گا۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس اکتوبر میں ہی اس افغانی نژ اد امریکی شہری کا جرم ثابت ہو گیا تھا۔ سماعت کے دوران رحیمی نے عدالت کو بتایا تھا کہ وہ امریکی ادارے ایف بی آئی کے رویے کی وجہ سے شدت پسندی کی طرف مائل ہوا تھا۔ واضح رہے کہ رحیمی کے بنائے ہوئے پریشر ککر بم کے 17 ستمبر 2016ء کو دھماکے سے 30 افراد زخمی ہوئے تھے۔