علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ فزکس کے زیراہتمام تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کی اختتامی تقریب، کل 107میں سے 60 مقالے یونیورسٹی کے اپنے طلبہ نے پیش کئے، امریکا،ْ برطانیہ ،ْ جرمنی ،ْ جنوبی افریقہ ،ْ چین ،ْ سویڈن اور ازبکستان کے ماہرین تعلیم نے ریسرچ کلچر کے لئے یونیورسٹی کے اقدامات کو سراہا

بدھ 14 فروری 2018 14:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ فزکس کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کے اختتامی تقریب میں امریکہ ،ْ برطانیہ ،ْ جرمنی ،ْ جنوبی افریقہ ،ْ چین ،ْ سویڈن اور ازبکستان کے ماہرین تعلیم نے اوپن یونیورسٹی کی ریسرچ کلچر کے لئے کئے گئے اقدامات کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ نینوٹیکنالوجی کے اِس تین روزہ کانفرنس کے دوران کل 107مقالے پیش کئے گئے جن میں 60مقالے اوپن یونیورسٹی کے اپنے ہی طلبہ نے پیش کئے جو اِ س بات کی عکاسی ہے کہ اوپن یونیورسٹی ریسرچ کلچر کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس پر وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

کانفرنس میں شریک غیر ملکی مقررین میں امریکہ سے پروفیسر ڈاکٹر ایس عصمت شاہ ،ْ پروفیسر وی سکوارٹز ،ْ ڈاکٹر کیون بی سٹریچر،،ْ ڈاکٹر ایم اے کے لودھی،ْ برطانیہ سے پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ ،ْ جنوبی افریقہ سے تیما فورس ٹیفو، سویڈن سے ڈاکٹر محمد افضل اور پروفیسر ڈاکٹر بن زہو،ْ چین سے ڈاکٹر چو ٹیانلیاور ڈاکٹر وی فائی لیان اور جرمنی سے ڈاکٹر مارک شامل تھے۔

(جاری ہے)

افتتاحی اجلاس کے صدارت وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کی تھی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ اوپن یونیورسٹی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ریسرچ جرنلز کی اشاعت اور کانفرنسسز کے انعقاد پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ اس پلیٹ فارم سے سماجی بھلائی کے نئے نئے آئیڈیاز کو ترقی ملے اور ریسرچ کے نتائج کی ترویج کے لئے یہی بہترین ذریعے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوا تین سال قبل وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی انہوں نے یونیورسٹی کی مجموعی ڈیولپمنٹ کے لئے ایک خاکہ تیار کیا تھااور کچھ اہداف مقرر کئے تھے جن میں ریسرچ کلچر کے فروغ کو سرفہرست ترجیح رکھی اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے نتیجے میں یونیورسٹی نے اس مختصر عرصے میں یونیورسٹی نے 29قومی و بین الاقوامی کانفرنسسز منعقد کی ہیں اور 17ریسرچ جرنلز شائع کئے۔اختتامی تقریب میں شعبہ فزکس کے چئیرمین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ظفر الیاس نے کانفرنس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔