کوئٹہ ،ہزارہ ٹائون میں شوہر نے بیو ی اور ساس کو قتل کرکے خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی، پولیس

بدھ 14 فروری 2018 14:18

کوئٹہ۔14فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹائون میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیو ی اور ساس کو قتل کردیا جبکہ خود کو گولی مارکر خودکشی کرلی، پولیس کے مطابق بد ھ کو کوئٹہ علا قے ہزارہ ٹائون میں گھریلونا چاقی کی بناء پر شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیو ی مسما ة ستارہ اور ساس بختاور کو قتل کردیا جبکہ خود کو گولی مارکر خودکشی کر لی، پولیس کو اطلا ع ملتے ہی جا ئے وقوع پر پہنچ کر لا شوں کو بی ایم سی ہسپتال منتقل کردیا جہا ں ضروری کار روائی کے بعدلا شوں کو ورثاء کے حوالے کردی، پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :