پاکستان اور امریکا کو خطے امن کیلئے مل کر کام جاری رکھنا چاہیے۔پاکستانی سفیر
تازہ ترین : 1

پاکستان اور امریکا کو خطے امن کیلئے مل کر کام جاری رکھنا چاہیے۔پاکستانی سفیر

پاکستان اور امریکا کو خطے امن کیلئے مل کر کام جاری رکھنا چاہیے۔پاکستانی ..
لاس اینجلس (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 فروری۔2018ء)امریکا میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کو خطے امن کیلئے مل کر کام جاری رکھنا چاہیے۔بدھ کو پاک امریکا تعلقات پر لاس انجلس میں یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات 70 سال پر محیط ہیں ،جن میں نشیب و فراز آتے رہے، جب بھی پاکستان اور امریکا نے مل کرکام کیا دونوں کو فائدہ ہوا، اسی لئے دونوں ممالک کو خطے اور افغانستان میں امن واستحکام کیلئے مل کر کام جاری رکھنا چایئے اور ہم امریکا سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، فوجی حل سوچنا خام خیالی ہوگی اور افغانستان میں سیاسی حل ہی بہترین آپشن ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/02/2018 - 13:35:36

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :