العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری

نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہوں گے ،ْذرائع

بدھ 14 فروری 2018 14:16

العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے العزیزیہ اور فلیگ شپ کیسز کے ضمنی ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ نواز شریف، حسن اور حسین نواز کے خلاف نئے شواہد ضمنی ریفرنسز کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنسز میں حسن اور حسین نواز کی آف شور کمپنیوں کی نئی تفصیلات شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نئے شواہد بھی ضمنی ریفرنس کا حصہ ہوں گے۔ذرائع کے مطابق نیب دونوں ضمنی ریفرنسز جلد احتساب عدالت میں دائر کریگا۔

متعلقہ عنوان :