مدھوبالا کا 85 واں یوم پیدائش منایا گیا

بدھ 14 فروری 2018 14:16

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) بالی وڈکی معروف اداکارہ مدھوبالا کا 85واں یوم پیدائش منایا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مدھوبالا جن کا اصل نام ممتاز جہان بیگم دہلوی تھا 14 فروری 1933 ء میں پیدا ہوئیں، ان کے والد پاکستان کے علاقے صوابی سے تھے اورتقسیم کے بعد بھارت میں ہی رہنے کو ترجیح دی ۔مدھو بالا نے 1942ء میں اپنے اصل نام سے فلم ’’بسنت ‘‘ سے نو سال کی عمر میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا جسے بے حد کامیابی ملی،تاہم انھوں نے بعد ازاں مینا کماری اور دیویکا رانی کے مشورے پر اپنا فلمی نام مدھو بالا رکھ لیا۔

انہوں نے 14 سال کی عمر میں 1947 ء میں راج کپور کے مقابل فلم ’’نیل کمل ‘‘ میں پہلی بار مرکزی کردار ادا کیااور بمبئے ٹاکیز کی فلم’’محل ‘‘اور ’’دلاری‘‘نے 1949 میں ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا جبکہ وہ 1952ء میں معروف امریکی میگزین ’’تھیٹر آرٹس ‘‘کے اگست کے شمارے کی زینت بنیں جس میں ان کو دنیا کی بڑی سٹار قرار دیا گیا ، انہوں نیدرجنوں فلموں میں کام کیا جن میں ممتاز محل، دلاری ، محل ، امتحان ، مدھوبالا،چلتی کا نام گاڑی ، امر ، مغل اعظم، بے قصور، ارمان اور دیگر شامل ہیں، 1964ء میںفلم’’شرابی ‘‘ ان کی آخری فلم تھی۔

(جاری ہے)

اپنے دور میں ان کی دلیپ کمار اور اشوک کمار کے ساتھ فلمی جوڑی بہت مقبول رہی۔انہوں نے اشوک کمار سے شادی بھی کی تھی،مسلسل کام ،ذہنی اور گھریلو دبائو کے باعث کثرت شراب نوشی نے ان کو علیل کیا اور بعد ازاں 36 سال کی عمر میں 23 فروری 1969ء کو اس لت نی ان کی جان لے لی۔