فلم ’’اکتوبر‘‘ کا بنا ڈائیلاگ کا پہلا ٹیزر جاری

بدھ 14 فروری 2018 14:16

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) بالی وڈ فلم ’’اکتوبر‘‘ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار شوجیت سرکار کی فلم ’’اکتوبر‘‘ کا 33 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جس میں اداکار ورون دھون اور بنیا شندھو اپنی سوچوں میں گم ہیں۔

(جاری ہے)

اداکار ورون دھون درختوں کی طرف منہ کر کے کھڑے ہیں اور گھاس پر چمبیلی کے پھول گرے ہوئے ہیں جبکہ بنیتا شندھو کھڑکی سے باہر دیکھتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ ٹیزر میں کوئی ڈائیلاگ نہیں بولے گئے۔ فلم رواں سال 13 اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :