شردھا کپور کے فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ میں کردار کی پہلی جھلک جاری

بدھ 14 فروری 2018 14:11

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور کے فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ میں کردار کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شردھا کپور کی فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے جس میں شردھا کپور ایک چھوٹے قصبے کی لڑکی للیتا نوٹیال المعروف نوٹی کا کردار ادا کر رہی ہیں، فلم میںان کے ساتھ شاہد کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم میں یامی گوتم بھی شامل ہیں، فلم کی عکسبندی کا ایک حصہ مکمل کر لیا گیا ہے، ہدایتکار شری نارائن سنگھ کی فلم’’بتی گل میٹر چالو‘‘کی کہانی بجلی کے بھاری بلوں کے مسائل پر مبنی ہے۔ فلم رواں سال 31 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :