پریانکا چوپڑا کی تھرلر سیریز ’’کوانٹیکو تھری‘‘ 28 اپریل سے دکھائی جائے گی

بدھ 14 فروری 2018 14:11

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی امریکی ٹی وی تھرلر سیریز ’’کوانٹیکو 3‘‘ 28 اپریل سے دکھائی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی براڈکاسٹنگ کمپنی کی ٹی وی تھرلر سیریز ’’کوانٹیکو 3‘‘ 28 اپریل سے بھارت کے چینل سٹار ورلڈ اور سٹار ولڈ ایچ ڈی پر ہر ہفتے کی رات 9 بجے دکھائی جائے گی جس میں اداکارہ پریانکاچوپڑا ایف بی آئی ایجنٹ ایلیکس پاریش کا کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ سیریز میں جیک مک لافلن، جوہنا بریڈی، رسل ٹووے اور بلیئر انڈروڈ شامل ہیں۔