ایشیتا دتا نے شادی کے بعد پہلی فلم سائن کر لی

بدھ 14 فروری 2018 14:11

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) بالی وڈ اداکارہ ایشیتا دتا نے شادی کے بعد پہلی فلم سائن کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ایشیتا دتا اور اداکار وتسل سیٹھ نے گزشتہ سال نومبر میں شادی کی جس کے بعد اداکارہ ایشیتا دتا نے پہلی فلم فلم سائن کر لی ہے جو اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کے کزن کرن کپاڈیا کی پہلی فلم ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ فلم کا حصہ بننے پر بہت خوش ہیں کیونکہ اس فلم میں وہ ایکشن مناظر کرتے دکھائی دیں گی جو بہت مشکل کردار ہے۔ فلم میں اداکار سنی دیول بھی شامل ہیں ،فلم کا نام ابھی تک نہیں رکھا گیا جبکہ فلم کی عکسبندی شروع کر دی گئی ہے۔ فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :