جرمن حکومت غیرملکی سیاحوں کو چند مخصوص شہروں میں سفر کی مفت سہولیات فراہم کرے گی

بدھ 14 فروری 2018 14:11

برن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) جرمن حکومت چند مخصوص شہروں میں سفر کی مفت سہولیات مہیا کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر ماحولیات بابرا ہینڈرکس کی جانب سے یورپی کمیشن کے ادارہ برائے تحفظ ماحول کو لکھے جانے والے ایک خط میں کہاکہ یہ سہولت ایسے شہروں کے باشندوں کو فراہم کی جائے گی، جہاں فضائی آلودگی کی سطح بہت زیادہ ہے۔ ہوا کے ناقص معیار کی وجہ سے یورپی یونین کئی بار برلن حکومت کو جرمانہ کر چکی ہے۔ اس تجویز میں ابتدائی طور پر جن پانچ شہروں کا انتخاب کیا گیا ہے، ان میں بون، ایسن، روئٹلِنگن، منہائم اور ہیرًنبرگ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :