اسرائیل کو شام میں ابھی اور سرپرائز ملیں گے،بشارالاسد کی دھمکی

اسرائیل آئندہ شامی ریاستی علاقے میں کسی بھی طرح کی عسکری کارروائی سے بازرہے،گفتگو

بدھ 14 فروری 2018 14:11

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) شامی حکومت نے تنبیہ کی ہے کہ اگر اسرائیل نے شام پر دوبارہ حملہ کرنے کی کوشش کی تو اسے مزید سرپرائز ملیں گے۔ جنگ زدہ ملک شام نے حال ہی میں اپنے ریاستی علاقے میں حملہ کرنے والا ایک اسرائیلی جنگی طیارہ مار گرایا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی صدربشارالاسد نے گزشتہ روز غیرملکی خبررسا ں ادارے سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ شامی ریاستی علاقے میں دوبارہ کسی بھی طرح کی عسکری کارروائی کرنے سے باز رہے لیکن اگر اسرائیل نے پھر بھی ایسا کچھ کیا تو مستقبل میں اسے ماضی قریب کے مقابلے میں اور بھی زیادہ حیران کن حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :