کرپشن الزامات پرسابق جنوبی کورین صدر کی قریبی ساتھی کوبیس سال قید

سِل نے اس وقت کے صدر سے اپنے قریبی تعلقات کا ناجائز فائدہ اٹھایا،سیول عدالت کا فیصلہ

بدھ 14 فروری 2018 14:07

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) جنوبی کوریاکی سابق خاتون صدر پارگ گن کی قریبی ساتھی کو عدالت نے 20سال قید کی سزاسنادی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیئول کی عدالت نے اکسٹھ سالہ چوئی سٴْون سِل کو ملک کے کئی بڑے کاروباری اداروں سے رقوم بٹورنے کے الزام میں مجرم قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

عدالت کے مطابق اس مقصد کے لیے سِل نے سابق صدر سے اپنے قریبی تعلقات کا بھی فائدہ اٹھایا تھا۔سِل کو جنوبی کوریا میں بدعنوانی کے اٴْس بہت بڑے اسیکنڈل کی اہم ترین شخصیت قرار دیا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں گٴْن ہے کو گزشتہ برس صدارتی منصب سے ہاتھ دھونا پڑ گئے تھے۔اور انھیں مواخذہ کا سامنا کرنا پڑا اور گزشتہ برس مارش میں عدالت نے انکے مواخذے کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔

متعلقہ عنوان :