Live Updates

معروف صحافی نے عمران خان اور آصف علی زرداری کی مشترکہ خامی بتا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 14 فروری 2018 13:20

معروف صحافی نے عمران خان اور آصف علی زرداری کی مشترکہ خامی بتا دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 14فروری 2018ء) معروف صحافی نے عمران خان اور آصف علی زرداری میں مشترکہ خامی بتا دی۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی رؤف کلاسرا نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے عمران خان اور آصف علی زرداری میں ایک چیز مشترکہ لگتی ہے کہ وہ اپنے سامنے کسی کو بولنے نہیں دیتے۔جب آصف علی زرداری کے ساتھ کوئی دو گھنٹے گفتگو کرے تو وہ ایک گھنٹہ اوراٹھاون منٹ خود بولتے ہیں جب کہ دوسرا بندہ بمشکل دو منٹ ہی بول پاتا ہے۔

اور عمران خان بھی اب ایسے ہی ہو گئے ہیں وہ اپنے سامنے کسی کو بولنے نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

اس لئے مجھے اب لگتا ہے کہ عمران خان اور آصف علی زرداری میں بہت ساری چیزیں ملنے لگ گئیں ہیں۔لیکن ایسا ہونا نہیں چاہئیے بلکہ جن لوگوں کو گفتگو کرنے کے لئے بلایا جائے انہیں بھی بولنے کا موقع دینا چاہئیے۔دو نوں الیکشن میں کامیابی کے دعوے کرتے تھے لیکن پھر پیپلز پارٹی لودھراں میں صرف تین ہزار ووٹ لینے میں کامیاب ہوئی۔اور عمران خان بھی جیت کے لئے بہت پر عظم دکھائی دیتے تھے اور ٹویٹر پر جیت کے دعوے کرتے تھے۔ لیکن ان کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔رؤف کلاسرا نے مزید کہا کہ عمران خان کے ارد گرد خوش آمدی لوگ جمع ہو گئے ہیں۔اور ان کے سامنے لوگ خوش آمد کرنے کے علاوہ کوئی بات نہیں کرتے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :